لندن: برطانیہ میں ایک لڑکی کو بدصورت کہہ کر اس کے بوائے فرینڈ نے اس سے تعلق ختم کر لیا لیکن ا ب وہی لڑکی ’اونلی فینز‘ (OnlyFans)پر اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرکے اتنی رقم کما رہی ہے کہ اس کا سابق بوائے فرینڈ سن کر دوبارہ تعلق قائم کرنے کی درخواست کر دے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 23سالہ لڑکی کا نام ویلو سکائی ہے جس کے 5سال کے بوائے فرینڈ نے چند ماہ قبل اس کے ساتھ یہ کہہ کر رشتہ ختم کر دیا کہ تم کوئی اتنی خوبصورت نہیں ہو کہ تمہارے ساتھ رشتہ رکھا جائے۔
ویلو سکائی کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ تعلق ختم کرنے سے پہلے اس کا بوائے فرینڈ اس کے ساتھ بے وفائی بھی کرتا آ رہا تھا اور جب اس نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو اس نے اس طریقے سے ویلو سکائی کی ہتک کی اور دوسری لڑکی کے ساتھ چلا گیا۔ اس ویلو سکائی نے ہمت چھوڑنے کی بجائے نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اونلی فینز پر اکاﺅنٹ بنا لیا جہاں اب اس کے سبسکرائبرز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور وہ اس پلیٹ فارم پر اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرکے ماہانہ 25ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 53لاکھ 11ہزار روپے) کما رہی ہے۔
ویلو سکائی کا کہنا ہے کہ ”میرے سابق بوائے فرینڈ نے میری شکل پر جو کمنٹ کیا اس پر میں شکست خوردہ رہ گئی لیکن میں نے اپنی خوداعتمادی بحال کی اور اونلی فینز پر اکاﺅنٹ بنا لیا۔ میں سمجھتی ہوں کہ میرا یہی اس سے انتقام ہے کہ اب ہزاروں لوگ اونلی فینز پر میری تصاویر دیکھنے کو ترستے ہیں اورپیسے دے کر مجھے دیکھتے ہیں۔“