نیویارک: فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ لینا روڈز نے اس شرمناک انڈسٹری کے متعلق ایک دلخراش حقیقت دنیا کو بتا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 24سالہ لینا روڈز، جو بنیادی طور پر شکاگو کی رہائشی ہے، کا کہنا ہے کہ ”میں نے بلوغت میں قدم رکھتے ہی فحش فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا خواب دیکھنا شروع کر دیا تھا اور بالآخر میں اس انڈسٹری میں چلی گئی۔ میرے خیال میں فحش فلم انڈسٹری میں کام کرنا ’عمر قید کی سزا پانے‘ کے مترادف ہوتا ہے۔“
فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے پر پچھتاوے کا اظہارکرتے ہوئے لینا کا کہنا تھا کہ ”یہ انڈسٹری میرے لیے ایسی عمر قید کی سزا ثابت ہوئی ہے، جس سے میں مسلسل جنگ لڑ رہی ہوں۔ میں اپنی فحش اداکارہ کی شناخت سے چھٹکارا پانا چاہتی ہوں لیکن میں جانتی ہوں کہ یہ تمام عمر میرا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ لوگ میرے اس کام کی وجہ سے سڑکوں پر مجھے ہراساں کرتے ہیں، مجھے نامناسب طریقے سے چھوتے ہیں اور مجھ پر فقرے کستے ہیں۔ وہ مجھے ایک نارمل عورت خیال نہیں کرتے۔ وہ میرے ساتھ ویسا سلوک نہیں کرتے جیسا معاشرے کی عام خواتین کے ساتھ کرتے ہیں۔“