ماسکو: باپ سے طلاق لے کر سوتیلے بیٹے سے شادی کرنے والی روسی خاتون بیٹی کی ماں بن گئی، 35سالہ مرینا بالماشیوا نامی اس خاتون اور 45سالہ الیگزی شیورین کی شادی کو 10سال گزر چکے تھے جب مرینا نے الیگزی سے طلاق لے کر اپنے 21سالہ سوتیلے بیٹے ولادی میرکے ساتھ گزشتہ سال شادی کر لی۔
میل آن لائن کے مطابق رواں سال جنوری میں مرینا نے اپنے دوسرے شوہر کی بیٹی کو جنم دیا ہے ،جس کا نام انہوں نے اولگا ولادی میرونارکھا ہے۔
مرینا روس میں کافی شہرت بھی رکھتی ہے۔ وہ ایک بلاگر ہے اور انسٹاگرام پر اس کے 5لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ وہ ولادی میر کو اس وقت سے جانتی ہے جب اس کی عمر صرف 7سال تھی۔ تب سے دونوں اکٹھے ایک ہی گھر میں رہ رہے ہیں۔ طلاق کے بعد الیگزی نے مرینا پر الزام عائد کیا کہ اس نے الیگزی کے کم عمر بیٹے پر ڈورے ڈالے اور اسے ورغلا کر اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا۔ اپنے سابق شوہر کے متعلق مرینا کا کہنا ہے کہ ”ہم نے جو کیا ہے، میرے خیال میں وہ الیگزی کو پسند نہیں ہے۔“
اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے متعلق اس کا کہنا تھا کہ ”ولادی میر کے ساتھ شادی کے بعد مجھے کافی مشکلات دیکھنی پڑیں اور کافی تنقید برداشت کرنی پڑی تھی۔تاہم اب میری بیٹی میرے لیے ایسی خوشی لے کر آئی ہے کہ مجھے تمام تکالیف بھول گئی ہیں۔“واضح رہے کہ مرینا سے طلاق کے بعد الیگزی ان کے گود لیے ہوئے پانچ بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔