کنبرا: آسٹریلیا کی 64سالہ خاتون لیزلے میکس ویل اس عمر میں بھی ایسی جوان نظر آتی ہے کہ نوعمر لڑکے بھی انہیں دل دے بیٹھتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لیزلے میکس ویل کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی19سالہ پوتی ٹیاکے ساتھ جم میں گھنٹوں کسرت کرتی ہوں اور یہی میری دیرپا جوانی کا راز ہے۔ میں آج بھی اتنی فٹ ہوں کہ میں اور میری پوتی گاہے ایک دوسرے کے کپڑے بھی پہن لیتی ہیں۔“
لیزلے کا کہنا ہے کہ ”آج بھی کتنے ہی مرد مجھے پرپوز کرتے ہیں اور ان میں کئی میری پوتی کی عمر کے لڑکے ہوتے ہیں۔ “ لیزلے کی پوتی ٹیا کا کہنا تھا کہ ”میری دادی اور میں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ہم دونوں ہم عمر ہیں۔ “