ممبئی میں پولیس کا بنگلے پر چھاپہ، اندر 2 اداکار اور ایک اداکارہ کیا کر رہے تھے؟

ممبئی : بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں پولیس نے فحش فلمیں بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے شہری کی شکایت پر ممبئی میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا تو وہاں فحش فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ پولیس نے موقع پر موجود دو مرد اداکاروں، ایک خاتون فوٹوگرافر، ایک خاتون گرافک ڈیزائنر ، ایک اداکارہ اور ایک لائٹ مین کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ایک خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ فحش فلمیں شوٹ کرکے سوشل میڈیا اور فحش ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتی تھی اور لوگوں کو پیسوں کے عوض یہ مواد فراہم کرتی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس میں موجود ساڑھے 36 لاکھ روپے بھی ضبط کرلیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں