سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بڑا اضافہ

پشاور :نئے مالی سال 2021-22کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے رواں مالی سال وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کےلئے پے اینڈ پنشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہیں

ذرائع نے بتایاہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کی گئی ہے مختلف محکموں کی جانب سے تجاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے نئے مالی سال کے بجٹ میں 2سے 15فیصدتک اضافہ کے امکانات ہیں سرکاری ملازمین کے احتجاجوں کے باعث تنخواہوں میں ممکنہ طورپر اضافہ کئے جانے کے امکانات ہیں نئے مالی سا ل کے بجٹ کے لئے بعض محکموں کی جانب سے ٹیکسوں میں رد و بدل جبکہ بعض محکموں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجاویز تیارکی ہے بعض محکموں کی جانب سے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی تجاویز دی گئی ہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سا ل کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت تنخواہوں میں اضافہ کریگی محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے بعض تجاویز زیر غور ہے تاہم حتمی منظوری صوبائی کابینہ کی جانب سے دیدی جائیگی تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے کئے جانے کے امکانات ہیں تنخواہوں میں کتنا فیصداضافہ کیا جائے اور اس کے لئے کتنا فیصد فنڈ درکار ہے خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے پاس تنخواہوں میں اضافہ کے حوالے سے فنڈز موجود ہے کہ نہیں اور کیا صوبائی حکومتیں تنخواہوں میں اضافہ کی حمایت کرتی ہے کہ نہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ وزارت خزانہ کودی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں