فحش اداکارہ کیلئے باعزت روزگار کمانا مشکل، ماضی کا پتہ چلتے ہی نوکری سے نکال دیا گیا

لِٹل روک : امریکہ میں ایک فحش اداکارہ کو اس وقت نوکری سے نکال دیا گیا جب کمپنی کو اس کے ماضی کے بارے میں پتہ چلا۔

ریاست ارکنساس سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ لونا ویلز نے میکسیکن فوڈ چین ٹاکو بیل پر نوکری شروع کی تھی۔ وہ اس سے قبل فحش فلموں میں کام کرچکی ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے تنگی آئی تو انہوں نے فوڈ چین پر نوکری شروع کردی جہاں پہلے ہی ہفتے ایک کولیگ نے کمپنی کو ان کے ماضی کے بارے میں بتادیا۔

لونا ویلز کے مطابق ٹاکو بیل نے شکایت ملنے کے بعد انہیں کھڑے کھڑے ہی نوکری سے فارغ کردیا اور نوٹس دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ دوسری جانب فوڈ چین کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے لونا ویلز کو ان کے ماضی کی وجہ سے نہیں بلکہ پالیسی کی خلاف ورزی پر نوکری سے نکالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں