اندور : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے بڑے ڈرگ ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے اور ایک ایسی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جو فحش ادائیں اور اچھی انگریزی کے ذریعے امیر زادوں کو پھنسا کر انہیں منشیات فروخت کرتی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اندور میں پولیس نے بڑی ڈرگ ڈیلر آنٹی پریتی جین کو گرفتار کیا ہے جس کے بعد اس کے بیٹے یش کی گرل فرینڈ آفرین عرف ترنم کو بھی پکڑا گیا ہے۔ آفرین کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے اس کے والدین کی طلاق ہوگئی جس کے بعد اس کے والد بیرون ملک اور اس کی والدہ مدھیہ پردیش کے ریاستی دارالحکومت بھوپال منتقل ہوگئیں۔ آفرین نے اندور میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا جہاں اس کی ملاقات آنٹی پریتی کے بیٹے یش سے ہوئی اور دونوں میں پیار ہوگیا۔
آفرین نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر امیر لڑکوں کو منشیات کی سپلائی شروع کردی۔ اس کیلئے وہ بارز اور پبز میں جا کر امیر زادوں کو لبھاتی تھی۔ اس کیلئے وہ بار میں ٹیبل پر کھڑی ہو کر ڈانس کرتی جس سے سارے لڑکے اس کی طرف متوجہ ہوجاتے، آفرین کی انگریزی بھی اچھی ہے جس کی وجہ سے لڑکے اس کی طرف کھنچے چلے آتے۔ یہیں سے وہ ان کے ساتھ دوستی کرتی اور سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ رابطے میں رہتی۔
آفرین بگڑے رئیس زادوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر چیٹ کرتی اور جو اس سے زیادہ منشیات خریدتا اس کو وہ فحش رقص بھی دکھاتی تھی۔