وہ ملک جس کے بادشاہ کی محبوبہ کی سینکڑوں قابل اعتراض تصاویر لیک ہوگئیں

بنکاک : تھائی لینڈ کے 69سالہ بادشاہ مہاوجیرا لونگ کورن کی کنیز وونگ وجیرا پیکدی کی سینکڑوں قابل اعتراض تصاویر لیک ہو گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق وونگ وجیرا پیکدی لڑاکا طیاروں کی تربیت یافتہ پائلٹ ہے جو بادشاہ کے سکیورٹی سکواڈ میں ملازمت کرتی تھی جہاں اسے بادشاہ نے دیکھا اور گزشتہ سال اسے اپنی کنیز کے طور پر منتخب کر لیا۔ وونگ وجیرا کو ایک تقریب میں باقاعدہ آفیشل کنیز بنایا گیا اور اس کے چند ماہ بعد ہی اس پر بادشاہ کے ساتھ وفادار نہ ہونے اور ملکہ کی توہین کرنے کا الزام عائد کرکے شاہی القابات اور عہدے سے ہٹا کر جیل میں ڈال دیا گیا۔ وہ چند ماہ جیل میں رہی تاہم کچھ عرصہ قبل بادشاہ نے اس کی سزا معاف کر دی اور اسے جیل سے نکلوا کر واپس اپنے حرم میں شامل کر لیا اور اپنے ساتھ جرمنی لے گئے جہاں وہ اپنی ایک بیوی اور 20داشتاﺅں کے ساتھ ہوٹل میں قرنطینہ میں رہے۔

کہا جا رہا ہے کہ بادشاہ مہاوجیرا کی بیوی اور ملکہ کی اس آفیشل کنیز کے ساتھ مخاصمت ہے۔ اسی نے اس پر بے وفائی اور اپنی توہین کرنے کا الزام عائد کرکے قید کی سزا کروائی اور اب کہا جا رہا ہے کہ وونگ وجیرا کی 1400سے زائد قابل اعتراض تصاویر لیک ہونے کے پیچھے بھی ملکہ ہی کا ہاتھ ہے۔ ان تصاویر میں سے بیشتر مکمل برہنہ حالت میں بنائی گئی ہے۔ یہ تصویریں تھائی بادشاہت کے بہت بڑے ناقد برطانوی صحافی اینڈریو میک جارج مارشل کو دی گئیں جو تھائی بادشاہ کے خلاف لکھتے رہتے ہیں۔ بعد ازاں یہ تصویریں تھائی بادشاہت کے مخالف کارکنوں میں تقسیم کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ 2019ءکے آغاز میں بادشاہ نے اپنی چوتھی بیوی اور ملکہ سوتھیدا کے ساتھ شادی کی تھی اور اس کے فوری بعد وونگ وجیرا کو آفیشل کنیز بنا لیا۔ یہ ایک صدی بعد ہوا تھا کہ کسی تھائی بادشاہ نے سرکاری سطح پر کسی عورت کو اپنی کنیز بنایا تھا۔42سالہ ملکہ سوتھیدا اور 35سالہ آفیشل کنیز وونگ وجیرا دونوں بادشاہ کے سکیورٹی یونٹ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکی تھی۔ سوتھیدا اس سے قبل تھائی ایئرویز میں ایئرہوسٹس کی نوکری کرتی تھی جبکہ وونگ وجیرا آرمی نرس اور تربیت یافتہ پائلٹ تھی۔اس وقت بادشاہ مہاوجیرا کی چار بیویاں، ایک آفیشل کینز اور 20داشتائیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں