نوجوان لڑکی نے نہاتے ہوئے باتھ روم میں خفیہ موبائل فون پکڑلیا، ویڈیو کون بنارہا تھا؟

لندن : برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکی کو نہاتے ہوئے باتھ روم میں خفیہ طور پر رکھا گیا موبائل فون نظر آ گیا جس کے ذریعے اس کی ویڈیو بنائی جا رہی تھی اور یہ ویڈیو ایسا آدمی بنا رہا تھا کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی علاقے ساﺅتھ ویلز کی رہائشی اس 18سالہ لڑکی کا نام لورین برائٹ ووڈ ہے جس کی قابل اعتراض ویڈیوز کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سوتیلا باپ ہی بنا رہا تھا اور وہ بدطینت شخص گزشتہ 3سال سے یہ مذموم حرکت کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اپنی 18سالگرہ سے ایک روز قبل لورین کو باتھ روم میں فون نظر آیا جو اس کے سوتیلے باپ تھامس کریگ لوئس کا تھا۔ اس نے پولیس کو رپورٹ کی اور جب پولیس نے تھامس کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے یہ شرمناک اعتراف کیا کہ وہ اس وقت سے لورین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا رہا ہے جب وہ ابھی 14سال کی تھی۔ لورین 4سال کی تھی جب اس کی ماں نے اس شیطان صفت آدمی کے ساتھ شادی کی تھی۔ عدالت کی طرف سے تھامس کا جرم ثابت ہونے پر اسے معطل قید کی سزا سنا دی ہے۔ لورین کا کہنا تھا کہ ”میں چار سال سے اس آدمی کو باپ کہتی آ رہی تھی۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ یہی شخص میرے ساتھ ایسی گھناﺅنی حرکت کرے گا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں