سرگودھا :سرگودھا میں سسرالیوں نے بہو کو پیڑول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مذکورہ واقعہ نیو مدینہ کالونی میں پیش آیا۔جھلسی ہوئی خاتون کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں اسکی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ تشدد کرنے والوں میں شوہر بھی شامل ہے۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا۔