بنکاک : آپ کے خیال میں آپ کی نوکری بہت مشکل ہے؟ تھائی لینڈ کے اس جانوروں کے ڈاکٹر کے ساتھ ایک ہاتھی نے کیا کیا؟ سن کر آپ کو اپنی مشکل نوکری سے محبت ہو جائے گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر شیانگ مئی کے نیچر پارک کے اس ہاتھوں کو قبض کی شکایت ہو گئی تھی جس پر ڈاکٹر ٹام کو اس کے علاج کے لیے بلایا گیا۔ ڈاکٹر ٹام نے ہاتھی مقعد سے دوا اس کے جسم میں داخل کی جس کے فوری بعد ہاتھی کو پاخانہ آ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہاتھی کی قبض کچھ اتنی جلدی ختم ہوئی اور پاخانہ آیا کہ ڈاکٹر ٹام کو بھی پیچھے ہٹنے کا موقع نہ ملا اور ہاتھی کا سارا پاخانہ ڈاکٹر ٹام کے اوپر آ گرا ۔ ڈاکٹر ٹام کے علاج سے ہاتھی کو تو آرام آ گیا لیکن اس نے خود ڈاکٹر ٹام کو ایسا بے آرام کیا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو دیکھنے والے بھی بے آرام ہو گئے اور خدا کا شکر کرنے لگے کہ ان کی نوکری ڈاکٹر ٹام جیسی نہیں ہے۔