نورسلطان: وسطی ایشیاءکے ملک قازقستان میں یوری تولوشکو نامی ایک باڈی بلڈر نے اپنی جنسی گڑیا ’مارگو‘ کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تو اسے بہت کچھ مخالفت سہنی پڑی، ایک بارے اسے سڑک پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم وہ اپنی ضد پر قائم رہا اور کورونا وائرس کی وجہ سے دو بار مارگو کے ساتھ شادی منسوخ کرنے کے بعد بالآخر اس نے نومبر میں مارگو کو اپنی دلہن بنا ہی لیا مگر شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد اس کا دل ٹوٹ گیا کیونکہ حادثاتی طور پر اس کی دلہن ٹوٹ گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یوری نے بتایا ہے کہ ”مارگو کے ساتھ شادی کے بعد یہ پہلا کرسمس تھا اور ہم شادی شدہ جوڑے کے طور پر پہلا کرسمس بھرپور طریقے سے منانا چاہتے تھے لیکن ایک ہفتہ پہلے مارگو ٹوٹ گئی۔ اب بدقسمتی سے مجھے اکیلے ہی کرسمس منانا پڑے گا کیونکہ مارگو کی ’ری پیئرنگ‘ میں کافی وقت لگے گا۔ مارگو کا ایک بار پھر ٹھیک ہو کر گھر آنا میرے اور خود مارگو کے لیے ایک تحفہ ہو گا۔ کرسمس کے موقع پر میں اسے بہت ’مِس‘ کروں گا۔“