میرا جی نے اپنی اصل عمر بتانے کے بجائے ہری مرچ کھالی

لاہور: عمر ہر انسان کا ذاتی معاملہ ہے۔ اگر کوئی شخص اس کے بارے میں نہیں بتانا چاہتا تو اس بار بار نہیں پوچھنا چاہیئے۔ کچھ ایسا ہی واقع ماڈل عفت عمر اور اداکارہ میرا کے درمیان پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عفت عمر اداکارہ میرا کا ایک انٹرویو کر رہی تھی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ عفت عمرنے سوال کرنے کے بعد میرا کو اپنی بات مکمل نہیں کر نے دی اور بار بار ان سے عمر کےبارے میں پوچھتی رہیں۔

بظاہر یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے انہیں میرا کی عمر کےبارے میں علم تھا، لیکن وہ بار بار پوچھ کر ان کی تذلیل کرنا چاہتی تھیں۔

ضرور پڑھیں   کرینہ کپور ان، صباقمرآؤٹ

سوال کرنے سے پہلے عفت عمر نے بتا دیا تھا کہ اگر سوال کا جواب نہیں دینا تو ایک سبز مرچ کھانی ہو گی۔
چونکہ عفت عمر کی جانب سے بار بار وہی سوال کیا جا رہا تھا، اس لئے اداکارہ میرا نے سبز مرچ کھانا مناسب سمجھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عفت عمر کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اداکارہ میرا کا شمار پاکستان کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو ایک لمبے وقت تک کام کرنے کے بعد بھی ابھی تک اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ہر دل پر چھائی ہوئی ہیں۔ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میرا کو پاکستان میں ان کی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے جانا چاہتا ہے۔

ضرور پڑھیں   مجھے اپنا مشیر بنا لو کیونکہ ۔۔۔۔۔ بھارت کے مشہور سماجی رہنما نے اداکارہ دیپکا پڈوکون کو حیران کن مشورہ دے دیا

کچھ مقامات پر ان کی انگریزی زبان کا مذاق بھی بنایا گیا، لیکن وہ ایک محدود مدت تک تھا، لوگوں نے ان کی زبان سے زیادہ ان کی اداکاری کو پسند کیا ہے۔ لیکن اب عفت عمر کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ میرا کی عمر کے سوال نے عفت عمر کو تنقید کا نشانہ بنادیا ہے۔ یاد رہے کہ ۔ عفت عمر اداکارہ میرا کا ایک انٹرویو کر رہی تھی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ عفت عمرنے سوال کرنے کے بعد میرا کو اپنی بات مکمل نہیں کر نے دی اور بار بار ان سے عمر کےبارے میں پوچھتی رہیں۔ بظاہر یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے انہیں میرا کی عمر کےبارے میں علم تھا، لیکن وہ بار بار پوچھ کر ان کی تذلیل کرنا چاہتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں