حیدر آباد میں شوہر نے 32 سالہ بیوی قرۃ العین کو بےدردی سے قتل کر دیا

nawaijang

حیدرآباد : سندھ کے شہر حیدرآباد میں شوہر نے 32 سالہ بیوی قرۃ العین بلوچ کو بے دردی سے قتل کر دیا۔انڈپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ پر قتل سے قبل شدید تشدد کیا گیا۔عینی کے جسم کی کئی ہڈیاں بشمول ناک، جبڑے اور آنکھ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ تشدد کے باعث آنکھ میں سوجن تھی۔

ابتدائی طور پر ان کی موت گلا دبانے سے ہوئی تاہم ابھی تک پتھالوجی رپورٹ جاری نہیں ہوئی جس سے موت کے اصل وجہ سامنے آ سکے۔سوشل میڈیا پر صارفین قرۃ العین بلوچ کی تصاویر شئیر کرکے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔صارفین کی جانب سے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ چار بچوں کی والدہ کی موت دل دہلا دینے والی ہے۔اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزم کے خلاف سخت سزا عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں