چمن:ڈاکووں کی فائرنگ سے پاکستانی کرکٹر جاں بحق

چمن: ڈاکووں کی فائرنگ سے پاکستانی کرکٹر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں پیش آئے ڈکیتی کے ایک واقعے میں نوجوان پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹر جان کی بازی ہر گیا۔ لیویز حکام کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔ محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا جب راستے میں ڈاکووں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں نعیم شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم نوجوان کرکٹر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دنیا سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو چکا تھا۔ محمد نعیم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔بعدازاں ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں