مہنگائی کی ستائی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف مل گیا

اسلام آباد:مہنگائی کی ستائی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف مل گیا۔بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہو گا۔نیپرا اتھارٹی بجلی کی فی یونٹ 2 روپے 31 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری اور تیل کی قیمتوں میں 35روپے تک اضافے سے ملک میں مہنگائی اور کساد بازاری کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ‘ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں تیزی سے کمی جبکہ بیروزگاری کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے. پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد بجلی اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے

حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا. اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 روپے اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیاں عروج پر تھیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مارکیٹ میں مصنوعی قلت کی اطلاعات موصول ہوئیں اس مصنوعی قلت کی اطلاعات کے سد باب کے لیے اوگرا کی سفارش پر فوری طور پر قیمتوں کا اطلاق کیا گیا.

ادھراقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے اسٹاک مارکیٹ کو چند روزمصنوعی طریقے سے سہارادیا ہے مگر جونہی حکومت ہاتھ کھینچتی ہے مارکیٹ نیچے آنے لگتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی ڈالرہو یا عام آدمی کے استعمال کی اشیاءکسی کی قیمت پر کنٹرول نظرنہیں آتا ‘زرعی ملک ہوتے ہوئے ملک میں اناج کا بدترین بحران ہے جبکہ پاکستانی سرمایہ کار اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں اور پچھلے چند ماہ سے ان رجحان میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں