ابوظہبی میں زیر تعمیر کثیر منزلہ عمارت گرگئی

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے علاقے البطین میں زیر تعمیر عمارت جزوی طور پر منہدم ہوگئی، پولیس اور شہری دفاع کی ٹیموں نے رہائشیوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی تاکید کردی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی شہر میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں فی الحال البطین کے علاقے میں جزوی طور پر منہدم ہونے والی زیر تعمیر عمارت کی جگہ کو منظم اور محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ اس کی ٹیمیں واقعے سے نمٹنے کے لیے ابوظہبی سول ڈیفنس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں، اس دوران رہائشی سائٹ سے دور رہیں اور صرف سرکاری ذرائع سے ملنے والی معلومات پر انحصار کریں۔ اس واقعے میں ہونے والے کسی زخمی کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں تاہم البطین علاقہ ابوظہبی جزیرے کے مغربی جانب ایک بنیادی طور پر رہائشی علاقہ ہے اور اس میں بہت سے ولاز، پارکس اور کمیونٹی سہولیات موجود ہیں، البطین بیچ بھی ایک مقبول پرکشش مقام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں