عطااللہ تارڑ نے مونس الہیٰ کو چیف منسٹر کا بگڑا ہوا بیٹا کہہ دیا

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال چیف منسٹر کا بگڑا ہوا بیٹا ہونا کوئی سرکاری عہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھ سکتا ہوں وزیراعلی کا بیٹا کس حیثیت میں بات کر رہا ہے۔عطا اللہ تعالی نے کہا کہ زیادہ ردعمل نہ دکھائیں آپ سے اس پر معذرت خواہانہ ہو رہے ہیں جو شہباز گل نے کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی طرف سے ابھی تک شہباز گل کے بیانات کی کوئی مذمت نہیں آئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری شہباز شریف نے لگائے تھے۔میں نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو اوون کیا اور انہیں دل سے لگایا،انتقام لینے کے خلاف ہوں اس پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا،لوگوں نے میری کارکردگی کا پوچھنا ہے ،انتقام پر وقت کا ضیاع ٹھیک نہیں سمجھتا۔

وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے ،میں نے ہی پہلے وہاں آئی جی اور چیف سیکریٹری کو بھیجا۔ چیف سیکریٹری سے کہا وزیراعظم جو اعلان کریں اس پر ہم نے بھی عمل کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ہم نے سیکیورٹی دینی ہے کیوں نہیں دیں گے ۔وزیرداخلہ پنجاب کے ساتھ جو سیکیورٹی تھی وہ ساتھ گئی ،ہم نے قانونی کام کیا۔ پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں