دبئی میں پاکستانیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس لینا آسان ہوگیا

دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آر ٹی اے نے ‘کلک اینڈ ڈرائیو’ سروس کا اعلان کردیا ، نظر کی جانچ کے لیے موبائل وین سروس بھی متعارف کرا دی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے ڈرائیونگ کے لیے لائسنس حاصل کرنے والے صارفین کے لیے ایک نئی سروس کا اعلان کیا گیا ہے ، اس نئی شروعات کو ‘کلک اینڈ ڈرائیو’ کا نام دیا گیا ہے ، جس کے تحت لائسنس کے حصول کے پورے عمل کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا، جس میں خطے میں پہلی بار نظر چیک کرنے کے لیے موبائل بینائی ٹیسٹنگ سروس بھی شامل کی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ خطے کی پہلی بینائی جانچنے والی گاڑی کی سروس فی الحال الجابر آپٹیکل کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، بینائی کا ٹیسٹ گاڑی میں مقررہ وقت اور جگہ پر کیا جاتا ہے جسے صارف نے اضافی فیس کے عوض منتخب کیا ہو ، اس ٹیسٹ کے ذریعے سے ڈرائیونگ لائسنس کی فوری تجدید ممکن ہو سکتی ہے، یہ سروس الجابر سپورٹ سنٹر کے ذریعے پیشگی بکنگ کے ذریعے قابل رسائی ہے، جہاں صارفین فیس ادا کرکے ٹیسٹ کی تاریخ منتخب کر سکتے ہیں، ٹیسٹ کے بعد صارف ٹیسٹ کا نتیجہ ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے اور اس کے لائسنس کی تجدید کردی جائے گی اور نئے لائسنس کی الیکٹرانک یا پرنٹ شدہ کاپی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین متر الطائر نے گاڑی اور ڈرائیور لائسنسنگ کی خدمات کو بڑھانے اور ڈیجیٹل اور سمارٹ پلیٹ فارمز پر منتقلی کی حمایت کرنے کے لیے آر ٹی اے کے مستقل عزم پر زور دیا اور کہا کہ ان کوششوں کا مقصد دبئی کو دنیا کے سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایات کو عملی جامہ پہنانا ہے، اس مقصد کو حاصل کرنے سے صارفین کی توقعات سے زیادہ سطحوں پر خدمات کی فراہمی کی ضمانت ملتی ہے، جو دبئی کے رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے مزید خوشی لانے کی راہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ Click and Drive سروس نے ڈیجیٹل تبدیلی کے 92 فیصد مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کی اور سروس کی فراہمی کے اوسط وقت میں 75 فیصد کمی کی، اس نے سروس کے طریقہ کار کو 12 سے 7 مراحل تک کم کرکے صارفین کے وقت اور مشقت کو بھی بچایا، اس اقدام نے صارفین کی اطمینان کو 93 فیصد سے بڑھا کر 97 فیصد کیا، سروس کی فراہمی کی مدت کو 87 فیصد سے بڑھا کر 97 فیصد، سروس کے استعمال کو 88 فیصد سے بڑھا کر 94 فیصد اور سروس کی رسائی کو 90 فیصد سے بڑھا کر 94 فیصد کردیا۔

متر الطائر نے مزید کہا کہ وہیکل لائسنسنگ سروسز کی ڈیجیٹائزیشن میں تمام لائسنسنگ سروسز کے موجودہ عمل اور ڈیزائن کو بہتر بنانا اور انہیں سمارٹ پیکجز میں فراہم کرنا شامل ہے جو کہ ہموار کسٹمر کے طریقہ کار کو یقینی بناتے ہیں، ان سمارٹ چینلز کے ذریعے تمام سروسز کو پیپر لیس سروسز میں تبدیل کرنا ڈیجیٹل سروسز اپنانے کا ہدف پورا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں