شہریوں کو پھر مہنگی بجلی کے جھٹکے

اسلام آباد :مہنگی بجلی کے جھٹکے لگنے کا سلسلہ جاری ہے،نیپرا نے جون کیلئے بجلی کی فی یونٹ قمیت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی،ایک ماہ کیلئے صارفین پر 13 سو ارب سے زائد کا اضافی بوچھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کی جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا نے بجلی 9 روپے 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا،اضافہ جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصلی فیصلہ جاری کرے گی،صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ چیئرمین نیپرا نے حکام سے استفسار کیا کہ بجلی پیداوار کیلئے ایل این جی نہ خریدی تو کیا لوڈ شیڈنگ ہوگی؟حکومت کیا حکمت علی اپنائے گی؟انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمت میں 10 فیصد اور روپے کی قدر آدھی رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں