ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران اور پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ

کراچی: پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہونے اور پٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اور اندرون ملک دو روز سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی نہیں ہو سکی۔چئیرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث آئل انسٹالیشن ایریاز ماڑی پور، پورٹ قاسم اور دیگر مقامات پر پٹرولیم مصنوعات کی لوڈنگ ان لوڈنگ کی جگہوں پر بہت زیادہ پانی کھڑا ہونے کے سبب آئل ٹینکرز کے وہاں پھنس جانے کا امکان ہے۔

اس لیے متعلقہ مقامات سے دو دن سے پٹرولیم مصنوعات کی کسی بھی قسم کی فراہمی نہیں ہوئی۔اگر وفاق یا سندھ حکومت جلد سے جلد مذکورہ مقامات سے پانی کی نکاسی کا بندوبست نہیں کرتیں توعید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی دو دن کے بعد سے پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے اور پٹرول پمپس بھی بند ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں