ریاض:سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2021 کے وسط تک سعودی عرب کی آبادی میں 2.6 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کی آبادی میں کمی کی بڑی وجہ کورونا کے دوران غیر ملکیوں کا ملک سے واپس چلے جانا ہے۔
سعودی عرب کی کل آبادی میں مردوں کا تناسب 56.8 فیصد اور خواتین کا تناسب 43.2 فیصد رہا، مردوں کی تعداد 19.4 ملین اورخواتین کی تعداد 14.7 ملین ہے۔ محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ 2019 میں سعودی آبادی کی تعداد 34.2 ملین سے بڑھ کر 2020 کے دوران 35.0 ملین تک پہنچ گئی تھی۔2021 کے دوران مجموعی آبادی کم ہوکر 34.1 ملین ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ اعدادوشمار2021 کے وسط تک کے ہیں۔