محکمہ بجلی کے ملازمین کی مفت بجلی کی موجیں ختم

اسلام آباد : پی اے سی نے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی ۔نورعالم خان کی صدارت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی اے سی نے اجلاس میں کہا کہ ملازمین کے بچوں کو نوکریوں میں ترجیح دی جائے۔جب کہ سیکرٹری توانائی نے کہا کہ ملازمین کے مفت یونٹس بند کر دیئے تو بے چینی پھیل جائے گی۔

جتنے ملازمین کو مفت یونٹ ملتے ہیں وہ ان کی تنخواہ میں ڈال دیئے جائیں۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ملازمین کو مفت یونٹس کی رقم ان کی تنخواہ میں ڈال دی جائے۔اس طرح کا فیصلہ ایسی صورتحال میں کیا جا رہا ہے جب بجلی کی قیمت میں بےتحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔بجلی کی بچت کے لیے حکومت مختلف اقدامات بھی کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بچت پالیسی کے تحت کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا تھا،ق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں