وزیراعظم کا صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے ہدف پورا نہ ہونے پر اظہارِبرہمی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز کی زیر صدارت گندم کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے ہدف پورا نہ ہونے پر اظہارِبرہمی کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی۔کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ2018 میں جب ہم نے حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے، آپ چینی اور گندم درآمد پر چھوڑ کر گئے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں جب حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے اور اب جب تحریک انصاف نے حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی درآمد کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں