اورنج لائن ٹرین پر طلباء کو مفت یا رعایتی سفری سہولیات مہیا کرنے پر غور

لاہور : لاہور کی اورنج لائن ٹرین پر طلباء کو مفت یا رعایتی سفری سہولیات مہیا کرنے پر غور شروع کردیا گیا ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکول کے طلباء کو اورنج ٹرین پر رعایتی پاس پر سفر کرنے کا موقع ملے گا ، سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ نے اسکول رہنماؤں سے تجاویز مانگ لی ہیں ، اس مقصد کے لیے اورنج لائن ٹرین انتظامیہ جلد مختلف اسکولوں کے عہدیدران سے میٹنگ کرے گی۔

اس ضمن میں اسکولز فیڈریشن نے کہا ہے کہ بچوں کو اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے کے لیے رعایتی پاس جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ادھر وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانے کا اعلان کردیا، شہبازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5 روز میں میٹرو بس چلانے کے انتظامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں