وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کا امکان

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد جس ملک کا سب سے پہلے دورہ کریں گے وہ سعودی عرب ہو گا۔بطور وزیراعظم ان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے دورہ چین کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سعودی عرب جا سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں متوقع دوروں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے دورے کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کر دیں۔
شہباز شریف نے ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کر دی جس کے بعد اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں ایک تعطیل ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں