وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط پر امریکی ردعمل آگیا

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط پر امریکی ردعمل آگیا جس میں امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیز خط میں ملوث ہونے کی تردید کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دھمکی آمیز خط کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے اورآئینی عمل کا احترام کرتے ہیں اور پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہوانے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران ایک خط لہرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کے باہرسے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس سلسلے میں خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے۔

گزشتہ روز ر وزیراعظم عمران خان نے خفیہ خط کی تفصیلات سے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا ، وزیراعظم نے کابینہ کو خط سے متعلق اعتماد میں لیا ، کابینہ ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، کابینہ ارکان کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرامٹر پر دکھایا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے ، ملک کے خلاف سازش پر آخری گیند تک لڑوں گا ، عوام ہمارے ساتھ ہیں ، غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جس میں کچھ لوگ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں