پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے صدر عارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان کو بری کر دیا۔عدالت نے کیس میں نامزد اعجاز چودھری، سیف اللہ نیازی، راجہ خرم نواز کو بھی بری کر دیا۔

اسدعمر، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی بھی بری ہو گئے، وزیراعطم عمران خان پہلے ہی بری ہو چکے تھے۔صدر عارف علوی نے اس کیس میں صدارتی استشنا نہیں لیا۔پراسیکیوشن نے ملزمان کی بریت درخواستوں پر کوئی مخالفت نہیں کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ 9 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں