ریاض

والدین کو قتل کرنے والے سعودی جڑواں بھائی کے سرقلم

ریاض : سعودی حکام نے والدین اور چھوٹے بھائی کو بے رحمی سے قتل کرنے والے جڑواں بھائیوں کو سزائے موت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے جڑواں بھائی صالح بن ابراہیم العرینی اور خالد بن ابراہیم العرینی نے دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کرنے سمیت متعدد جرائم سرانجام دئیے مگر سب سے سنگین جرم اپنے والدین اور بھائی کو قتل کرکے کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں بھائیوں نے اپنے 73 سالہ والد، 67 سالہ والدہ اور 22 سالہ چھوٹے بھائی کو بہیمانہ طریقے سے تیز دھار آلے سے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔گھر سے باہر نکلتے ہی دونوں مجرمان نے ایک شہری سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھینی اور فرار ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے دونوں سنگدل بھائیوں کو الخرج کمشنری سے گرفتار کرلیا۔دونوں جڑواں بھائیوں کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں