پاکستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

اسلام آباد : پی پی ایل نے صوبہ سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔موہر دن کنویں سے یومیہ 14.3 ایم ایم ایس سی ایف سی گیس ملے گی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ کے لطیف بلاک موہر ون پر گیس دیارفت کر لی۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف بلاک موہر، ون کونیں کی 12 ہزار ایک سو گیارہ فٹ گہرائی تک کھدوائی کی گئی ہے جس میں یومیہ چودہ اعشاریہ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف موہر ون کی دریافت جوائنٹ وینچر کا نتیجہ ہے،دریافت سے ملک کی توانائی کی ضرورت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا۔پی پی ایل کے مطابق منصوبے میں پی پی ایل، ای این آئی، یو ای پی ایل کے 33.3 فیصد کے شئیرز ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال جنوری میں پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں