اسکول ٹیچر کو اپنی کلاس کے طالبعلم سے محبت ہوگئی، دونوں گھر سے فرار

خیرپور:خاتون اسکول ٹیچر کو اپنی کلاس کے طالب علم سے محبت ہوگئی، دونوں شادی کے لئے گھر سے فرار ہوگئے۔خیرپور میں نجی اسکول کی استانی کو اپنی کلاس کے طالب علم سے محبت ہوگئی، خیرپور گمبٹ میں واقع نجی اسکول میں خاتون ٹیچر نہم جماعت کے طالب علم کے ساتھ فرار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ٹیچر شہلا اور طالب علم شاہزیب شادی کے لئے گھر سے فرار ہوگئے۔ذرائع نے بتایاکہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں طالب علم شاہزیب کے خلاف گمبٹ تھانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں