جنات نے میری اہلیہ کے سر میں کیل ٹھونکی

پشاور:پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے واقعے میں ایک اور نیا موڑ آ گیا ہے۔متاثرہ خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ جنات نے میری اہلیہ کے سر میں کیل ٹھونکی ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا خاتون کے سر پر کیل ٹھونکنے کا واقعہ 8 فروری کو میڈیا پر سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال ریکارڈ میں خاتون کا نام باز گلہ تھا، خاتون کے شوہر تک رسائی حاصل کی گئی۔ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ خاتون کے شوہر تک رسائی حاصل کی گئی۔ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ خاتون کو نفسیاتی مسئلہ ہے، خاتون ذہنی مریضہ ہے اور اس نے خود کو زخمی کیا۔2017ء میں بھی خاتون ماہر نفسیات کے پاس زیر علاج تھی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا شوہر صابر متواتر بیوی کا میڈیکل چیک اپ کروا رہا تھا۔

جب کہ متاثرہ خاتون کے شوہر نے میڈیو کو بتایا کہ بیوی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں،جنات نے میری بیوی کے سر میں کیل ٹھونکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیوی کو متعدد بار ڈاکٹر کے پاس لے گیا لیکن مسئلہ جنات کا ہے۔اس سے قبل جنات نے میری اہلیہ کو تیسری منزل سے پھینکا تھا۔میں گھر پر موجود نہیں تھا جب آیا تو بیوی کے سر میں کیل تھی،خاتون سے دوسری شادی کی اور ہمارے بچوں کی تعداد 11 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں