یورپ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد : یورپ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، یورپی ملک یونان کا پاکستانی شہریوں کو 5 سالہ مدت کا ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ، یورپی ملک کا ویزہ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو سال میں 3 ماہ پاکستان میں گزارنے کی اجازت بھی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک یونان کے وزیر برائے مائیگریشن اینڈ اسائلم مسٹر نوٹس میتراچی کے دورہ پاکستان کے دوران یورپ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونائی سفیر نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی سے ہوئی اہم ملاقات میں پاکستانیوں کے لیے قانونی ہجرت کے ذرائع کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ یونان پاکستانیوں کی قانونی امیگریشن کے لیے 2022 میں نئی پالیسی بنانا چاہتا ہے۔ نئی پالیسی کا ہدف 5 سال کے لیے ویزا فراہم کرنا ہو گا، ہر سال تارکین وطن 9 ماہ یونان میں رہ سکیں گے اور باقی گھر واپس گزار سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں