شہدادپور:ایڈیشنل کورٹ کے احاطے میں عمرانی اور خاصخیلی برادری میں لاٹھی اور اینٹوں کے ساتھ لڑائی

شھدادپور(رپورٹ غلام عباس بلوچ نمائندہ روزنامہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور)20مارچ 2021 کو دن دہاڑے شہدادپور کے قریب گوٹھ کڑیوبچل خان بودانی میں خاصخیلی برادری کے 3 افراد عمرانی برادری نے قتل کیےتھے اور آج شہدادپور سیشن کورٹ کے احاطہ میں عمرانی اور خاصخیلی برادری میں تصادم 4افراد زخمی ۔تفصيلات کے مطابق شہدادپور سیشن کورٹ کے احاطہ میں پرانے تکرار کے مقدمہ پر پیشی پر أنے والے عمرانی اور خاصخیلی برادری کے مابین جگھڑا ہوگیا

جگھڑے میں ڈنڈوں مکوں اینٹوں کے أزادانہ استعمال سے گل ۔میر عبدالحکٕم عبدالواحد شدید زخمی ہوگٸے جنہیں فوری طور پر سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا گیا پولیس کی بھری نفری نے اسپتال پہنچ کر پوزیشن سنبھال لی تاکہ مزید خون خرابہ نہ ہوں ۔زخمیوں کو طبی امداد کے بعد حیدرأباد اور نوابشاہ ریفر کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں