گوجرانوالہ: پہلی بیوی نے موقع پر پہنچ کر شوہر کی دوسری شادی ناکام بنا دی

گجرانوالہ : پہلی بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کرتے ہوئے پکڑلیا۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں عامر نامی شخص مقامی میرج ہال میں دوسری شادی رچا رہا تھا کہ پہلی بیوی بچوں سمیت پہنچ گئی، واقعہ تھانہ دھلے کے علاقہ میں پیش آیا۔پہلی بیوی بچوں کے پہنچنے پر ہال میں ہاتھا پائی اور تھپڑ چل گئے۔دونوں اطراف سے کھینچا تانی شروع ہو گئی، حالات زیادہ خراب ہوئے تو پولیس کو بلوانا پڑ گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا کروایا اور دونوں اطراف کے افراد کو حراست میں لے لیا۔ یاد رہے کہ جون 2019ء میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے خواہشمند افراد کو بُری خبر سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قراردے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں