ayesha akram

عائشہ اکرم کے ساتھ حادثے کے واقعہ کا ڈراپ سین

لاہور: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ حادثے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں۔شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب پہلے ایک کار نے عائشہ اکرم کو روکنے کی کوشش کی بعد ازاں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی۔

مشکوک حادثے میں ٹک ٹاکر کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ عائشہ اکرم کے ساتھ موجود محافظوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تاہم پولیس ذرائع کا اس حوالے کچھ اور موقف سامنے آیا ہے۔ 92 نیوز کے مطابق پولیس کا موقف ہے کہ شاہد ٹول پلازہ کے قریب عائشہ اکرم کا برقعہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر پڑیں۔

پولیس کے مطابق عائشہ اکرم کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک ہراسگی واقعہ 14 اگست کو پیش آیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں