موسم سرما کی تعطیلات پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف

اسلام آباد :موسم سرما کی تعطیلات پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف سامنے آیا ہے۔وفاقی وزارت تعلیم اور این سی او سی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے ایک صفحے پر نظر نہیں آتے۔بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ برس جنوری کے وسط سے کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم اس ایک روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ تعطیلات کا آغاز 25 دسمبر سے ہو گا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا، موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن متعلقہ صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔

۔ تاہم گذشتہ روز این سی او سی نے موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں