model arrest

بری کیے جانے کے باوجود غیر ملکی ماڈل اپنے ملک واپس نہ جا سکی

لاہور؛ منشیات کیس میں بری کیے جانے کے باوجود غیر ملکی ماڈل اپنے ملک واپس نہ جا سکی، چیک ماڈل ٹریزا نے ایک مرتبہ پھر عدالت سے رجوع کر لیا، پاسپورٹ اور دیگر سامان کی واپسی کی درخواست دائر۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں 4 سال تک پاکستان کی جیل میں قید رہنے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی مشکلات تاحال کم نہ ہو سکیں۔

گزشتہ ماہ لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل کر بری کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود غیر ملکی ماڈل تاحال اپنے ملک واپس نہیں جا سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیک ماڈل ٹریزا کو تاحال پاسپورٹ اور دیگر سامان واپس نہیں کیا گیا۔ اس صورتحال میں ماڈل نے لاہور کی ایک سیشن کورٹ میں سامان کی سپرد داری کے لیے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ ہائی کورٹ سے منشیات کے مقدمے سے بری ہوچکی ہوں، پاسپورٹ، نقدی سمیت دیگر اشیا کسٹم حکام کے قبضے میں ہیں، عدالت سامان واپس کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 11 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ نے ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں