سرگودھا:ماں کے پاس جانے کی ضد، باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کر دیا

سرگودھا :ناراض ماں کے پاس جانے کی ضد کرنے پر باپ نے 3 سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔نواحی گاؤں 110 جنوبی کی رہائشی نورین بی بی اپنے شوہر عمر حیات سے جھگڑے کے بعد اپنے بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی۔ 3سالہ بچہ والد کی بجائے ماں کے ساتھ رہنا چاہتا تھا۔ملزم نے اپنی بیوی کو راضی کرنے کے لیے گیا مگر صلح نہ ہوئی۔

گھر واپس آیا تو بیٹے نے ماں کے پاس جانے کی ضد کی۔ملزم نے طیش میں آکر اس کا گلا دبا دیا۔قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول کے ماموں تنویر عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس سے قبل گوجرانوالہ میں سفاک باپ نے 6 ماہ کے بیٹے کو قتل کر دیا تھا، بچے کی لاش مرید کے کے قریب نہر سے ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں