فضائی آلودگی : ایک ہفتے کے لاک ڈاﺅن کا عندیہ

لاہور: پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں ماحول دشمن عناصر کو 6 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کیئے ہیں تاہم ماہرین نے حکومتی اقدامات کو نمائشی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے ماحول میں بہتری تو نہیں آئے گی تاہم کرپشن میں اضافہ ضرور ہوگا. پنجاب حکومت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 6 ہزار 277 بھٹوں کی انسپکشن کے دوران 4 کروڑ 78 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے محکمہ ماحولیات پنجاب نے 865 مقدمات درج کر کے 26 افراد کو گرفتار بھی کروایا ہے.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 18 ہزار 134 گاڑیوں کو 63 لاکھ 51 ہزارروپے جرمانے کیے گئے جبکہ 31 ہزار 739 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے 11 ہزار 221 گاڑیوں کو تنبیہ جاری کی گئی اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی 923 گاڑیوں کو بند کیا گیا. پنجاب میں 3 ہزار 439 انڈسٹریل یونٹس کو چیک کیا گیا جس میں سے 481 یونٹس کو سیل کر دیا گیا 301 مقدمات درج کر کے 118 افراد کو گرفتار کیا گیا رپورٹ کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے کے 2 ہزار 746 کیسز کا اندراج ہوا جس میں سے ایک ہزار 151 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور ایک کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے پنجاب میں آلودگی کا باعث بننے والی 4 ہزار 732 گاڑیوں کو 38 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں