متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کا الرٹ جاری

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا ، تیز ہواؤں سے حد نگاہ بھی کم ہونے کی توقع ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کی جانب سے ملک کے مشرقی اور شمالی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے ، جس میں خبردار کیا ہے کہ ڈھیلی چیزیں اور کمزور ڈھانچے بشمول ٹریس ، ہواؤں کی وجہ سے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

این سی ایم نے فجیرہ کے وادی الفی ، غب اور مصافی ڈبہ روڈ پر بھاری بارش کی اطلاع دی ، جب کہ شارجہ میں بھی کچھ تیز بارشیں ہو رہی ہیں ، این سی ایم نے ڈبہ الفجیرہ اور کچھ دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی ہے۔ NCM کے پانچ روزہ موسمی بلیٹن کے مطابق، 30 نومبر اور 1 دسمبر کو بھی بارش متوقع ہے جب کہ راس الخیمہ میں جبل جیس میں پیر کو کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں