پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کر دیے۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر 3کروڑ افراد کو بچایا۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی، سمجھ سے بالاہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے، سمجھ سے بالا ہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے، اسرائیل میں میری مقبولیت 99 فیصد تک تھی۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کی ایران کے ساتھ بہت اچھی بات ہورہی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کی بات کئی بار دہراچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں