پشاور:معروف ٹک ٹاکر کو بھتیجے نے گولیاں مار دیں

پشاور : معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو گولیاں مار دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹک ٹاکر وفا حسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔وفا حسین بھتیجے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئیں۔فائرنگ کا واقعہ ڈڈیال کے علاقے میں پیش آیا۔آزاد کشمیر نژاد برطانوی ٹک ٹاکر کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے وفا حسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ملزم نے مزید تفتیش کرے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزم کی جانب سے وفا حسین پر فائرنگ کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔ملزم سے پولیس کی تفتیش کے بعد اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ طبیہ المعروف وفا حسین کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اور وہ برطانیہ میں میقم ہیں۔

یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وفا نے بھتیجے پر پرس سے 20 ہزار روپے چرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں