murders

رحیم یار خان میں 9 افراد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

رحیم یار خان: رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو پیٹرول پمپ پر آئے اور ان کی پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں سیتلخ کلامی ہوئی ، تکرار کے بعد ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ملزمان کی جانب سے بھتہ نہ ملنے پر پٹرول پمپ پر فائرنگ کی گئی۔ ملزمان نے فائرنگ کی آواز سن کر آنے والے نمازیوں پر بھی فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 2 روز قبل کا ہے اور اس کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔بتایا گیا کہ رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بدنام زمانہ ڈاکوں کے گینگ نے دن دیہاڑے دو پیٹرول پمپوں پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں