پاکستانی ویمن سائیکلسٹ جاپان میں ملک کی نمائندگی کریں گی

لاہور: پاکستان کی ماسٹر سائیکلسٹ رابعہ غریب جاپان میں ہونے والی یو سی آئی گراں فونڈو ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
یو سی آئی گراں فونڈو ورلڈ چیمپئن شپ 2026 جاپان کے شہر نیسیکو میں 26 سے 30 اگست تک منعقد ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے بعد رابعہ غریب کو چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع ملا۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں رابعہ غریب کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں