murder lahore

جوہر ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق ہو گئیں

لاہور :جوہر ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون وکیل جاں بحق ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں خاتون وکیل جاں بحق ہو گئیں۔ جاں بحق خاتون وکیل کی شناخت عقیلہ سبحانی ایڈوکیٹ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق خاتون وکیل جو چار گولیاں لگیں۔

گولیاں لگنے کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئیں۔عقیلہ سبحانی اپنی گاڑی پر سفر کر رہی تھیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون وکیل کی گاڑی پر فائرنگ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔خاتون پر فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔پولیس نے جائے وقوع کو سیل کر دیا ہے اور شواہد جمع کرنے بھی شروع کر دئے ہیں۔ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں