پنجاب پولیس نے شہید اہلکار کی بیٹی کے اسکول کا پہلا دن یادگار بنادیا

لاہور: شہیدپولیس اہلکار کی 4 سالہ بچی کی اپنے والد کے ساتھ پہلے دن اسکول جانے کی ضد ، پنجاب پولیس نے بچی کے سر پر دست شفقت رکھ دیا، پولیس نے شہید کانسٹیبل کی بیٹی کو اس کے پہلے دن سرکاری پروٹول کے ساتھ اسکول چھوڑ کر روشن مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے شہید اہلکار عمران کی بیٹی کو اسکول کے پہلے دن سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اسکول چھوڑا، وہ اہلکاروں کے ہمراہ بچی کے ساتھ گئے اور اسے اسکول بیگ سمیت دیگر تحفے بھی پیش کیے۔

عیسیٰ سکھیرا کے مطابق کانسٹیبل عمران احتجاجی مظاہروں میں شہید ہو گئے تھے۔شہید کی 4 سالہ بچی عروہ نور نے اپنے شہید والد کے ساتھ پہلے دن اسکول جانے کی ضد کی تو انہوں نے بچی کے سر پر دست شفقت رکھا اور پورے پروٹوکول کے ساتھ اسے اسکول چھوڑ کر آئے جہاں دیگر بچوں کو بھی تحائف پیش کیے گئے۔

شہید کانسٹیبل کی بیٹی کا سکول میں پہلا دن ۔۔۔۔
لاہور پولیس کا اپنے شہید کانسٹیبل کی فیملی کو زبردست خراج تحسین ۔۔۔ دیکھیں اس ویڈیو میں#PunjabPolice #SalamPolice #Martyrs pic.twitter.com/DOctw7jvbj

— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 8, 2021


اس موقع پر ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ تمام شہدا کے بچے ہمارے اپنے بچوں کی طرح ہیں، شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں