نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والاکارٹونسٹ ا پنی ہی گاڑی میں جل کر جہنم واصل

سٹاک ہوم: نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والا سوئیڈن کا کارٹونسٹ لارس ولکس ا پنی ہی گاڑی میں جل کر جہنم واصل ہوگیا ہے ولکس کو 2007 میں بنائے گئے خاکوں کے بعد سے حکومت نے پولیس کی سیکورٹی دے رکھی تھی. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سوئیڈن کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 75 سالہ لارس ولکس کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے پولیس کے مطابق حادثہ سوئیڈن کی کرونبرگ کاﺅنٹی کے علاقے مارکرڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ولکس کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس میں ولکس جہنم واصل ہوگیا جبکہ اس کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار بھی زندہ جل گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ولکس سمیت ان کی حفاظت پر مامور دونوں اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہے جسے ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی پولیس ترجمان نے حادثے میں کسی بھی تخریب کاری کے خدشے کے تاثر کی تردید کی ہے. پولیس ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ حادثے میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی وجہ سے پراسیکیوٹر آفس کے خصوصی سیکشن کو تحقیقات تفویض کی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں