فیصل آباد:پانچ لاکھ روپے دو ورنہ تم پر زیادتی کا الزام لگا دوں گی

فیصل آباد ؛ فیصل آباد میں پولیس نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمیندار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمہ کے ساتھیوں اوراس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنڈی بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے زمیندار پر زیادتی کا الزام لگا کر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔جبکہ اس کے دونوں ساتھ ہی جھوٹے مقدمے میں گواہ بنے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ملزمان سے زیادتی ثابت نہیں ہوسکی۔ایف آئی آر میں مدعیہ کی جانب سے درج کروایا گیا نام پتہ اور شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی نکلا۔

پولیس نے خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کا بھی آغاز کر دیا ہے۔قبل ازیں لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے خواتین سے زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چند مقدمات میں مدعیہ مقدمات میں پیشہ ور مقدمہ باز نکلیں اور خود بھی بطور ملزم چالان ہو چکی ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) منصور امان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں